Career Counseler Bane

کیریر کونسلنگ انسان کی پیشہ ورانہ کامیابی میں خاص مقام رکھتی ہے۔ اِس کی بدولت سکولز و کالجز کے طلبہ اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں مکمل رہنمائی حاصل کر کے خود کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔
ہمارے معاشرے میں اس چیز کی کمی پائی جاتی ہے جس کا براہ راست اثر طلبہ کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ زندگی پر ہورہا ہے۔
اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن نے میٹرک اور انٹر کے طلبہ کے لیے فری کونسلنگ کا آغاز کیا ہے۔ اس کمپین میں اب تک سیکڑوں طلبہ اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں اور روزانہ کی بُنیاد پر درجنوں طلبہ کی کیریر کونسلنگ کی جا رہی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن نے ایک اور بہترین قدم اٹھاتے ہوئے کیریر کونسلنگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ہاف ڈے ورکشاپ کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا ہےجس میں شرکا کو MBTI کی مدد سے کیریر کونسلنگ کرنے کے گُر سکھائے جائیں گے۔
اِس ورکشاپ میں قاسم علی شاہ صاحب کے ساتھ محترم قمر الحسن صاحب( Founding Member of MBTI) بھی شرکا کو مکمل رہنمائی دیں گے۔ اِس ورکشاپ میں کیریر کونسلنگ کے حوالے سے تحریری مواد بھی مہیا کیا جائے گا جس سے شرکا بھرپور فائدہ اُٹھا پائیں گے۔
اس ورکشاپ میں رجسٹریشن کے لیے رابطہ کیجیے۔