خود شناسی انسان میں ایسے عظیم اوصاف پیدا کر دیتی ہے

خود شناسی انسان میں ایسے عظیم اوصاف پیدا کر دیتی ہے جن کی بدولت وہ دوسرے انسانوں سے منفرد بن جاتاہے اور بڑی کامیابیاں حاصل کرلیتاہے۔ ایک بہترین لیڈر وہی ہوتاہے جو انسانوں کو خودشناس بننے میں مدد دے، اسی کی بدولت پھر مستقبل کے لیڈرز، تخلیق کار، لکھاری اور مختلف شعبوں کے ایکپسرٹ پید اہوتے ہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام تعلیم ممکن اسکالر شپ کے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کاسلسلہ جاری ہے جس میں معروف ٹرینرز اور ایکسپرٹس ان طلبہ کو خود شناسی ، سیلف ایکچولائزیشن،شخصیت سازی، رائٹنگ سکلز اور کمیونیکیشن سکلز جیسے موضوعات پر تربیت دیتے ہیں۔اس تربیتی سلسلے سے منسلک ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ کے لیے آج ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس سیشن میں قاسم علی شاہ صاحب نے طلبہ سے گفتگو کی اور طلبہ نے بھی اپنی راۓ کا اظہار کیا ۔ اختتام پر تمام طلبہ کو سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے۔

Related Posts